اسلام آباد(نیوزڈیسک)شدیدزلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تفصیلات کے مطابق نصف شب کوراولپنڈی اسلام آباد، لاہور،ایبٹ آباد، ہری پور،اٹک ، مانسہرہ،مری ،سوات ملاکنڈ ،بٹ گرام، کوہستان اوردیگر علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ ننگے پاﺅں گھروں سے باہر نکل آئے، اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا، ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز اسلام آباد کے قریب بتایاجاتاہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر بتائی جارہی ہے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.6ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز اسلام آباد کاشمال مشرقی علاقہ تھا۔