رحیم یار خان (نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے چاچڑاں شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ، اس موقع پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا ۔وزیر اعظم نواز شریف پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے پہلے روز رحیم یار خان کے علاقے چاچڑان شریف پہنچے ، اس موقع پر انہوں نے انتطامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے انتطامات مکمل رکھیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے گھر بار چھوڑ کر بند پر آباد ہونے والے متاثرین سیلاب کی مشکلات صرف اس وقت کم ہو سکتی ہیں جب ان کی بھر پور مدد کی جائے اور ان کے دکھوں کا ازالہ کیا جائے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر مظفرگڑھ میں تین بچوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیا ۔ انتطامیہ کی جانب سے وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے سندھ میں سیلاب سے ضلع رحیم یار خان میں 41 ہزار تین سو 96 ایکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی خدمت کرنے کے ارادے اور نیت سے آیا ہوں ، انھوں نے متاثرین کے لیے چار کروڑ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا