اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی تجویز دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بلدیاتی انتخابات میں مشکل پید ا ہوسکتی ہے اور ایک پولنگ سٹیشن کیلئے دو اہلکار میسر نہیں ہے۔ اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ بھی کر لیاگیاہےسیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ انتخابی قواعد موجود نہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی کی چھپائی نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کی روشنی میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 28جولائی کو جاری کرنا تھا۔