کراچی(نیوزڈیسک ) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں فریئر تھانے کے قریب رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران منیجر سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر ریسٹورنٹ کو وقتی طور پر سیل کردیا گیا تھا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تلاشی کے بعد علی رضا عابدی کے کزن اور ریسٹورنٹ کے مینیجر حسن سمیت چار ملازمین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا لیکن کچھ دیر بعد منیجر حسن کو رہا کر دیا گیا۔