کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 9افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ شہر کی کئی علاقوں کی بجلی غائب اور ساتھ ہی سڑکوں پر اب بھی پانی جمع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 9افراد ہلاک ہوئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب اور سڑکوں پر پانی بھی کھڑا ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن اس سے پہلے کراچی میں شہریوں کی دعائیں رنگ بلا آخر لے آئیں اور باران رحمت برسی، لیکن یہ رحمت ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کے لئے ایک بار پھر زحمت بن گئی، بارشوں کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، بجلی کی بھی آنکھ مچولی بارش کے ساتھ پھر سے شروع ہوگئی۔ شاہراہ فیصل ایف ٹی سی، گورا قبرستان اور کارساز، نیپا چورنگی، راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ رات گئے کمنشر کراچی شعیب احمد صدیقی نے بارش کے بعد شہر کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی سمیت برساتی نالوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ کمشنر کراچی نے افسران کو ہدایات جاری کی کہ سڑکوں پر کہی پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے ماڑی پور، شاہراہ فیصل، لیاری، صدر، ایم اے جناح روڈ کا بھی دورہ کیا۔