اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات میں منظم دھاندلی سے متعلق انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایسا کوئی باہمی تعلق نظر نہیں آتا کہ جن انتخابی حلقوں میں فار م 15موجود نہیں تھے وہاں کوئی خاص پارٹی جیتی ہو۔ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپر شمار نہیں کیے گئے مگر یہ موجود ہیں لیکن اس یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپر غلط استعمال کیے گئے ہوں۔ رپورٹ کے مطابق شواہد سے یہ ثابت نہیں ہوتا جن انتخابی حلقوں میں فار م پندرہ موجود نہیں تھے وہاں کوئی خاص پارٹی جیتی ہو۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن حلقوں میں فارم 15موجود نہیں مگر اضافی بیلٹ پیپر تھے وہاں بھی واقعاتی شہادت سے مسلم لیگ ن کی فتح کا ان معاملات سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو تا