اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تحریک انصاف کے حق میں کیا باتیں ہیں؟ جانیئے اس رپورٹ میں

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں اگرچہ انتخابات کو منظم، شفاف اور قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے لیکن تفصیلی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔ انکوائری کمیشن کی تجویز ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک کراچی میں الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہیں۔ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نظام میں بہت سی خامیاں تھیں۔ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے میں رابطے کا فقدان تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ہو رہا تھا لیکن الیکشن کمیشن کے پاس نگرانی کے لیے کوئی مانیٹرنگ سسٹم ہی موجود نہ تھا۔ پنجاب کے حوالے سے کمیشن نے بتایا کہ اضافی بیلٹ پیپرز بہت سے حلقوں کے لئے چھاپے گئے۔ یہ بھی درست ہے کہ بہت سے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کا حساب رکھنے والے فارم پندرہ بھی غائب رہے۔ انتخابی عملہ بھی تربیت یافتہ نہیں تھا۔ پولنگ عملے کا تاخیر سے پہنچنے کا معاملہ بھی کُھل کر سامنے آیا۔ سب الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث ہوا۔ انکوائری کمیشن نے کراچی میں بھی متحدہ کی جانب سے دھونس و دھاندلی کی کا ذکر کرتے ہوئے تجویز دی کہ جب تک کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی اس وقت کراچی میں الیکشن فوج کی نگرانی میں ہی ہونے چاہیں۔ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں نادرا رپورٹس کا ذکر کیا کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہ ہو سکنے کے باعث بھاری تعداد میں ووٹوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ ایک الزام تھا کہ پنجاب کی بیورو کریسی نجم سیٹھی کی بجائے رائے ونڈ اور (ن) لیگ کو رپورٹ کرتی تھی۔ اس الزام پر کمیشن نے جواب دیا کہ بیورو کریسی کا یہ رویہ ہمارے سیاسی کلچر کا حصہ ہے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…