اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے ۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے قائم کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے انہوںنے کہاکہ رپورٹ منظرعام پرآنے سے سب کے شکوک وشبہات دورہوجائیں گے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ یہ طے ہوا تھا کہ جو ڈیشل کمیشن کا فیصلہ تمام فریق تسلیم کرینگے جو ڈیشل کمیشن کی رپورٹ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کو ماننی چاہیے ۔