اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر باراک اوباما نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو امریکی دورے کی دعوت دی

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو امریکی دورے کی دعوت دی ہے۔پاکستانی کے سینئر سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کی تاریخ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، تاہم یہ دورہ رواں سال اکتوبر کے آخری دنوں میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یہ دورہ ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے سیشن میں شرکت کے علاوہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ سیشن کے ساتھ نواز شریف امن کے قیام کی سمٹ میں اوباما کے ساتھ شریک چیئرمیں کی حیثیت سے بھی شریک ہونگے۔خیال رہے کہ وائٹ ہاو¿س کی جانب سے اس دورے کے حوالے سے سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیامذکورہ دورہ نواز شریف کا ان کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکا کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل انھوں نے اکتوبر 2013ئ میں امریکا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی عرصے سے جاری سرد مہری کشیدگی میں کمی آئی تھی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس دورے کی دعوت کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ایک اور سفاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو امریکا کے دورے پر بلانے کا مقصد ہندوستانی پالیسیوں کے حوالے سے نواز شریف پر موجود فوجی دباو¿ کو کم کرنا اور مدد فراہم کرنا ہے۔نواز شریف کے خارجہ امور سے تعلق رکھنے والے مشیروں کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک میں آئندہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…