بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹوکا قتل کیوں ہوا؟ شعیب سڈل کا نکشاف

23  جولائی  2015

کراچی (نیوز ڈیسک ) انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی ) کے سابق سربراہ شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جرائم پیشہ نہیں ہے بلکہ اس میں 99 فیصد افراد صحیح ہیں۔ مرتضیٰ بھٹو کے قتل بارے ان کا کہنا تھا کہ ایک نامعلوم فائر نے مرتضیٰ بھٹو اور پولیس کے درمیان مقابلہ کروا دیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ بھٹو کیس پاکستان کا واحد کیس تھا جس میں 3 ایف آئی آر کاٹی گئیں تھیں ایف آئی آر کے علاوہ پاکستان اور لندن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تضاد موجود تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرتضیٰ بھٹو کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے تربیت یافتہ لوگ موجود تھے جبکہ ایک نامعلوم فائر نے پولیس اور ان کے گروپ کے درمیان مقابلہ کروا دیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم بارے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی تاریخ میں بد ترین مہینہ جون 1995 ءتھا کیونکہ اس مہینہ میں 270پولیس اہلکاروں کا قتل عام کیا گیا تھا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جنرل کاکڑ اور جنرل آصف کی جانب سے کراچی آپریشن پولیس کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 19 جون 1995 ءکو ان کی کراچی آنے پر بہت لوگوں کو قتل کیا گیا۔ شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ متحدہ کی طرف سے کراچی میں بہت قتل و غارت کی گئی تھی اور ان کے دفتر سے متحدہ کو مخبر بھی پکڑا گیا تھا۔ سابق آئی بی چیف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان بھارت سے تربیت لینے کا اعتراف کر چکے ہیں لیکن متحدہ قومی موومنٹ میں صرف جرائم پیشہ افراد نہیں ہیں بلکہ 99 فیصد افراد ٹھیک ہیں جن کا جرائم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…