اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ حکومت نہیں بلکہ قوم کا اثاثہ ہے۔ حکومت کمیشن کی رپورٹ سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کی اہم ترین فریق ہے،ہمیں کمیشن کی رپورٹ فوری فراہم کی جائے۔عمران خان نے کہا کہ رپورٹ کا پروپیگنڈے کے طور پر استعمال قابل مذمت ہے۔