اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری کوسنگین خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کو رول بیک کرنے سے وفاق کو سنگین خطرہ لاحق ہوجائے گا جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے صوبائی خودمختاری کے آئینی منڈیٹ کااحترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ ہائوس میں عید ملن تقریب کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ صوبائی خود مختاری کویقینی بنا کر ہی بلوچستان کی علیحدگی پسند قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ آئین نے جتنی صوبائی خودمختاری دی ہے اسی کے ذریعے بلوچستان کی سیاسی قیادت جلا وطن رہنمائوں سے بات چیت کو آگے بڑھا رہی ہے انہوںنے کہاکہ صوبائی خودمختاری کو رول بیک کرنے سے وفاق کو سنگین خطرہ لاحق ہوجائے گا جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔