سندھ بھر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ

23  جولائی  2015

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے جب کہ کراچی اور حیدر آباد میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، اگر یہ پانی اکٹھا ہو گیا تو دونوں شہروں کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں بارشوں کا بڑا سسٹم داخل ہو رہا ہے، صوبہ سندھ کے اگلے 4 سے 5 روز میں بارشیں ہوں گی، سندھ اور پنجاب سے ملحقہ بلوچستان کے علااقوں میں بھی بارشیں ہوں گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا حالیہ سسٹم 3 روز پہلے بھارت سے بلوچستان میں داخل ہوا جب کہ تیز بارشوں کا دوسرا سسٹم جزوی طور پر بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے جو اس وقت کراچی کے قریب موجود ہے، یہ سسٹم نچلے بادلوں کے ساتھ مل کر درمیانی بارش دے سکتا ہے اور اسی کے تحت بدین اور ٹھٹہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…