لندن (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا الطاف حسین کے خلاف احتجاج کے لیے لندن پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج متحدہ قومی موومنٹ کے نہیں بلکہ الطاف حسین کے خلاف ہے اور وہ دستاویزی شواہد کے ساتھ لندن پہنچیں ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وہ الطاف حسین کے خلاف ثبوت برطانوی وزارت داخلہ، میٹروپولیٹن پولیس اور آف کوم کو پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی امپائر یا اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر یہاں نہیں آئے۔فیصل واوڈا 25 جولائی کو ایم کیو ایم لندن سیکریٹری اور 26 جولائی کو 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر مظاہرے کی قیادت کریں گے۔