مبینہ دھاندلی,جوڈیشل کمیشن نے پی ٹی آئی کے الزامات مسترد کردیے

23  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)2013ءکے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں تحریک انصاف کے تین الزامات مسترد کردیئے گئے ہیں،جوڈیشل کمیشن نے بدھ کی شام کواپنی رپورٹ حکومت کے سپرد کردی ہے،مسلم لیگ ن کے وکیل شاہدحامد نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حکومت کے حوالے کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے تین بڑے الزامات مبینہ انتخابی دھاندلی، انتخابات شفاف نہ ہونے اورعوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے الزامات مسترد کردیئے ہیں یاد رہے کہ یکم اپریل کو ایک صدارتی آرڈیننس کے تحت انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں عدالتی کمیشن بنایاگیاتھا عدالتی کمیشن نے 85دن تک اس کیس کی سماعت کی ۔تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان کے معروف قانونی ماہر عبدالحفیظ پیرزادہ پیش ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی انتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا گیاتھاذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے تھے اور مینڈیٹ بھی درست ہے یہ معلوم نہیں کہ حکومت رپورٹ کب منظرعام پرلائے گی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جوکہ باقاعدگی سے جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں حاضری دیتے تھے کہاتھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قبول کرینگے عمران خان نے کمیشن بننے کے بعد کہاتھا کہ کمیشن کابنانا ایک سنجیدہ اقدام ہے یاد رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنے کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں کے بعد جوڈیشل کمیشن بنایاگیاتھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…