پاکستان نے سری لنکا کیخلاف سیریز جیت لی، چیمپئینز ٹرافی کھیلنے کی اُمیدیں روشن

22  جولائی  2015

کولمبو(نیوزڈیسک) کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کو 69 رنز کا اچھا آغاز دیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان اظہر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 33 رنز بنا کر لستھ ملنگا کا شکار بنے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز محمد حفیظ نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنائے۔ احمد شہزاد نے شاندار بلے بازی کے جوہر دکھائے اور اپنی نصف سینچری مکمل کی تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 95 رنز بنا کر ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 70 رنز کی جاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی شعیب ملک نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 40.5 اوورز میں ہی پاکستان کو فتح دلوا دی۔ شعیب ملک نے 29 جبکہ سرفراز احمد نے 17 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ اس سے قبل سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز میں ہی سری لنکا کو اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب بلے باز پریرا ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں آئوٹ ہو گئے۔ فاسٹ بولر محمد عرفان کی گیند پر نوجوان کھلاڑی عماد وسیم نے ان کا کیچ لیا۔ تاہم سری لنکن بلے بازوں نے ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تلکرتنے دلشان اور تھریمانے نے ٹیم کا سکور 109 رنز تک پہنچا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے اس دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ پاکستان کو دوسری کامیابی دلشان کی صورت میں ملی جب عماد وسیم نے انھیں بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھلا دی۔ تلکرتنے دلشان نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز کپتان اینجلو میتھیوز تھے جو 12 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستانی بولرز نے نہایت عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سری لنکن بلے باز کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔ سری لنکا کی جانب سے تھریمانے 90 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ واضع رہے کہ سری لنکا کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کے 2017ء میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کھیلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…