اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق نیکٹا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق نیکٹا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیکٹا کے کوآرڈینٹر نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ جس پر جسٹس جواد نے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ 8 ماہ ہوگئے،ابھی تک جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائرکٹوریٹ کیوں نہیں بنا، 24 دسمبر کو نیشنل ایکشن پلان کا اعلان ہوا، آج تک 2 ارب روپے کا بجٹ منظور نہیں ہو سکا، جس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جے آئی ڈی کے لئے سمری 18 مارچ 2015 کو وزیراعظم کو بھیجی گئی جس پرکچھ آبزرویشن دی گئیں ہیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد غیرریاستی عناصرکی طرف سے ریاست پر مسلط جنگ کا دفاع تھا ۔ جے آئی ڈی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ تھی، اس کی سمری 8 ماہ سے ادھرادھر پھررہی ہے اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتے تو بتا دیں ہم یہ فائل بند کر دیتے ہیں اس میں عدالت کا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے 2 ارب روپے بجٹ کا مشروط مطالبہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…