کراچی (نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو تمام معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے تین ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔دبئی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے پہلے مرحلے میں معاون خصوصی اور مشیروں کی تعداد کو کم کرنے اور الزام زدگان سیکٹریز سمیت وزرائ کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اجلاس کے دوران سندھ بیوروکریسی میں ایماندار افسران کولانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،شرجیل میمن ،مراد علی شاہ ،شریں رحمان اور رحمان ملک نے شرکت کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کافی تبدیلیاں کی گئیں تھیں جس میں سابق پولیس چیف غلام تھیبو کو عہدے سے ہٹا کر چیف اینٹی کرپشن کے عہدے پر تعینات کیا گیاتھا اور ان کے علاوہ 10اضلاع کے ڈی پی اوز کو بھی معطل کیا گیاتھا۔