اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، امریکا

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکا نے پاکستان کیساتھ سیاسی اور اقتصادی تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، نے نائب امریکی سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔منگل کو یہاں دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میں ہونیوالی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کے علاوہ خصوصی امریکی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان ڈین فیلڈمین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا گیا اور تعلقات میں اضافے اور بتدریج بڑھنے والی گرم جوشی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ طارق فاطمی نے اعلی امریکی سفارتکار کو وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کے سلسلے میں کی جانیوالی کوششوں پر بریفنگ دی۔انھوں نے امریکی نائب سیکریٹری خارجہ کو پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلیے قانون کا نفاذ کرنیوالے اداروں کے اقدامات پر بھی اعتماد میں لیا۔ انھوں نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے سلسلے میں امریکا کے تعاون پر امریکی سفارتکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ٹونی بلنکن نے خطے میں استحکام کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کے اقدامات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی کوششوں سے علاقے میں امن اور خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔انھوں نے یقین دلایا کہ امریکا اس خطے سے اپنے تعلق کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انھوں نے وزیراعظم کے اقتصادی منصوبوں کیلیے امریکی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔ امریکی حکام نے افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے سلسلے پاکستان کی جانب سے ادا کیے جانے والے کردار کی بھی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…