دبئی(نیوزڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے، سندھ حکومت ممکنہ سیلاب سے نقصانات سے قبل تیاریاں کرے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہیں، بندوں اور پشتوں کی مرمت کا کام مکمل کیا جائے جبکہ کچے کے علاقوں سے نقل مکانی کے انتظامات کئے جائیں۔