اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ چترال موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے سمیت این ڈی ایم اے کو چترال میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے آج چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو دورہ کرنا تھا، تاہم موسم خرابی کے باعث وزیر اعظم لاہور سے چترال نہیں جا سکے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق موسم بہتر ہونے پر وزیرا عظم چترال کا دورہ کرینگے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو چترال میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو زمینی رابطے بحال رکھنے کیلئے این اے 45 شاہراہ بھی کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔