اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سیلابی صورت حال میں حکومت اور انتظامیہ بے بسی کا مظاہرہ کررہی ہیں، سراج الحق

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں مختلف علاقوں میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں انتظامیہ اور حکومت بے بسی کا مظاہرہ کررہی ہیں. میڈ یا رپو ر ٹ کے مطا بق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مختلف علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث بڑی تعداد میں نقصان ہوا ہے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جب کہ کئی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیکڑوں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کی کوئی ٹیم لوگوں کی مدد کے لیے نہیں پہنچی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامیہ اورحکومت بے بسی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ سراج الحق نے جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم کے رضا کاروں اور اپنے جماعت کے کارکنوں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…