لاہور (نیوزڈیسک)عید کے دو دن تو ہوئیں خوب موجیں ، مگر بچوں کا ابھی جی نہیں بھرا ، آج بھی بڑوں کی جیبیں خالی کرانے کے منصوبے تیار کرلیے ہیں ، شہری صبح سویرے ناشتہ کرنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ عید کے دو روز خوب موج مستی کے باوجود بچوں کا ابھی جی نہیں بھرا اور تیسرا روز بھی خوب جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔ صبح سویرے ناشتے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں ۔ پہلے دو دنوں کی طرح تیسرے روز بھی شہریوں نے پکنک منانے کی غرض سے پارکوں ، تفریح گاہوں اور موج مستی کے پروگرام بنالیے ہیں ۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج بھی گہما گہمی جاری ہے ۔ لوگ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے عید ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں شہریوں کی بڑی تعداد عید الفطر کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچنا شروع ہوگئی ہے ۔ لاہور کراچی سمیت ملک بھر کے تمام اہم شہروں کے چڑیا گھروں میں بچہ پارٹیوں نے ہلہ بول دیا ہے ۔ لاہور میں بارش اور بادلوں نے موسم دلکش بنایا تو لوگوں نے تفریح کے خوب پروگرام بنانا شروع کردئیے ہیں ۔