آرمی چیف جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ نمازعید کی ادائیگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان میں تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید الفطر منارہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف عید الفطر کا تہوار جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ منا رہےہیں، انہوں نے نماز عید بھی ان ہی کے ہمراہ ادا کی، آرمی چیف نماز کی ادائیگی کے بعد افسروں اور جوانوں سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔