راولپنڈی(نیوزڈیسک )پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اگلے مورچوں پر برسرپیکار جوانوں کے ساتھ عید منانے وزیرستان پہنچ گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرمیجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جوانوں کے ساتھ عید منانے کے لیے وزیرستان پہنچ گئے ہیں جب کہ آرمی چیف رات فاٹا میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ صبح اگلے مورچوں پر بر سرپیکار جوانوں کے ساتھ عید منائیں گے۔