کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ہمراہ دیگر وزراءنے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق قرارداد عید کے بعد سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری کی ہدایت پر صوبے میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل دبئی میں پیپلزپارٹی کاشریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی قیام گاہ زرداری ہاﺅس میں اجلاس ہوا۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں سندھ کے وزرا شرجیل میمن، مراد علی شاہ، سہیل سیال اور دیگر پی پی رہنما شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے رینجرز کے کراچی میں قیام کی سندھ اسمبلی سے توثیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں کراچی آپریشن پر رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیا گیا تاہم اجلاس میں نیب کے آپریشن پر تحفظات ظاہر کیے گئے۔
سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع ،مزید کیا ہونا باقی ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں