راولپنڈی (نیوزڈیسک).پاک فوج کااہم اقدام بھارت کوایک اورنئی فکرلاحق ہوگئی. پاک فوج نےبھارتی سیزفائرکی خلاف ورزی پراقوام متحدہ کےمبصرین سےرابطہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خلاف ورزی اوراشتعال انگیزی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری مشین گن اورمارٹرگولےسے سویلین آبادی کونشانہ بنایا،گزشتہ 2 دنوں میںبھارتی فائرنگ سے 4 پاکستانی سویلین شہید،5افرادزخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھارتی سیز فائرکی خلاف ورزی پراقوام متحدہ کے مبصرین سے احتجاج کیا اوراشتعال انگیز کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔