کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی اخبار انڈیاٹوڈے کے مطابق بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کو سفارتی ویزے جاری کرنے بند کردیئے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سفارتی ویزوں کے اجراء کو روکنے کا عمل گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا جب پاکستان نے دو بھارتی یوگا انسٹرکٹر کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کی جوابی کارروائی میں بھارت نے ایک پاکستانی سفارتکار پرآئی ایس آئی کے عہدیدار ہونے کا شبہ ظاہر کرکے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ نتیجے کے طور پرپاکستان نے اب ایک بھارتی دفاعی اتاشی اور دیگر سفارتی اہلکاروں سمیت کئی بھارتی حکام کو ویزے جاری کرنے بند کر دیے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جیسے کو تیسا کی کہاوت کی طرح کا عمل جاری ہے۔ بھارتی اخبار’’ ٹائمز آف انڈیا ‘‘ لکھتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے روس میںوزرائے اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات کے بعد ایک مختصر پگھلتی برف کو مزید ٹھنڈا کردیاہے لیکن دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان طے اجلاس کو ناکام بنا ئے جانے کا امکان نہیں