اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مسجدالحرام میں عید کا سب سے بڑا اجتماع، خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام میں منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائشیا، دبئی، قطر، عراق، کویت اور اردن سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے مرکزی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات میں عید کا اعلان روایتی طورپرتوپ کے 2 گولے داغ کرکیا گیا جس کے بعد نمازعید کا بڑا اجتماع شیخ زید مسجد ابوظہبی میں ہوا جب کہ یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے زبیل مسجد میں نمازعید ادا کی۔ترکی، آسٹریلیا، جاپان،فلپائن اور جرمنی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ افغانستان میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…