ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی حکومت نے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا، چوہدری نثار

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ نہیں کیا تاہم اگر انھوں نے اس حوالے سے رابطہ کیا تو غور کریں گے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 2رکنی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل کر لی اور اب ٹیم کو ایک اور ملزم تک رسائی دیدی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک اور افسر نے بتایا کہ ٹیم نے تیسرے ملزم تک رسائی کی درخواست بھی کی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ معظم علی خان و دیگر کے بدلے بلوچ علیحدگی پسندوں کی حوالگی پر بھی غور کر رہے ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے تحقیقات کرنیوالے ایف آئی اے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہم کچھ لو، کچھ دو کی پالیسی پر ایک دوسرے سے تعاون چاہتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر انعام غنی کی قیادت میں ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم عمران فاروق قتل کیس اور متحدہ کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈز لینے کی تحقیقات کر رہی ہے اور آئندہ ماہ وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ ٹیم اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بریفنگ بھی دے چکی ہے۔ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو بلوچ علیحدگی پسندوں اور متحدہ کی اعلی قیادت کی حوالگی کے حوالے سے بھی تجویز دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…