اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتارافرادکراچی کاامن تباہ کرنیکی تقاریرکے سہولت کارتھے۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنر بلال اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ کے مرکز سے گرفتارافراد کراچی کا امن تباہ کرنے کے لئے نفرت انگیز تقاریر کااہتمام اور کراچی کاامن تباہ کرنے کی تقاریرکے سہولت کارتھے۔دوسری جانب ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ شہرکاامن تباہ کرنیوالوں کے خلاف رینجرزآپریشن جاری رہیگا، مزید سہولت کاروں کی فہرست تیارکرلی ہیں ان کی بھی گرفتاریاں کی جائیں گی۔