دبئی(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس دبئی میں طلب کرلیاہے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم اجلاس آج شام دبئی میں طلب کرلیاہے ،اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی شرکت کرینگے۔ پارٹی قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ ،صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اورشرجیل میمن کو بھی دبئی طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لے گی اور اس حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ عمرے کی ادائیگی کے بعد آج ہی وطن واپس پہنچے ہیں ۔