اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بلا خوف وخطر اپنا کام جاری رکھے جب کہ میگا کرپشن کا ہر کیس منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کی پالیسی پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے عید کے بعد پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس کے موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی دباؤ میں آئے اور نہ آئیں گے، ایف ائی اے بلا خوف و خطر اپناکام جاری رکھے اور اب برسوں کے بجائے ہفتوں میں کیس کی پیش رفت ہونی چاہیے تاکہ عدالتوں میں ہر لحاظ سے مکمل چالان پیش کیے جائیں۔چوہدری نثار علی نے کہا کہ ماضی میں ملکی خزانہ بے دردی سے لوٹا گیا لیکن اب زیر تفتیش کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور میگا کرپشن کا ہر کیس منطقی انجام تک پہنچا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے غیر قانونی طورپر بیرون ملک مقیم افسران اور اسٹاف کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری واپس بلانے کا حکم دیا جب کہ چیرمین نادرا کو ہدایت دی کہ آئندہ صاف اور شفاف پالیسی اور میرٹ کی بنیاد پر اہلکاروں کی بیرون ملک تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ اور متعلقہ حکام کو بیگ لاگ ایک ماہ میں کلیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکم عدولی کرنے والے اہلکاروں کی تنخواومراعات یکم اگست سے بند کردیں گے۔
میگا کرپشن کا ہر کیس منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، چوہدری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا



















































