اسلام آباد(نیوز ڈیسک)طالبان کے سپریم لیڈر ملا عمر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملا عمر نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے ایک جاری پیغام میں افغانستان امن مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔ ملا عمر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان سے قبضے کا خاتمہ ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں امن عمل کی کوششوں کو جاری رکھنے اور اعتماد سازی کی فضائ پیدا کرنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ مذاکرات میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔
مزیدپڑھیے :اوباما کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ، جنگ بندی پر تبادلہ خیال
ملا عمر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں