ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ریحام خان کی جرنلزم کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگ گیا

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی جرنلزم کی ڈگری کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا جس کے ان کی صحافت کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ریحام خان نے جس نارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری کا دعوی کیا ہے وہ کالج براڈ کاسٹ جرنلزم کا کوئی کورس کراتا ہی نہیں اور نہ ہی اس کالج میں اس نام کی کوئی خاتون رجسٹرڈ رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ یہ ریحام خان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے اور اس حوالے سے وہ خود ہی بیان دیں گی۔واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر برطانیہ کینارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے اور اسی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر وہ پہلے برطانیہ اور بعد ازاں پاکستان میں صحافت میں آئیں۔یاد رہے کہ یہ وہی اخبار ہے جس نے اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی خفیہ شادی کی خبر بھی بریک کی تھی اور پھر اس کے بعد ان دونوں کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…