اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمافاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کے قائد الطاف حسین کے رابطے بند کرنے کے فارمولے پر کام کیا جا رہا ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر خطاب کرنے کی پابندی لگائی جا رہی ہے جبکہ انہوں نے اپنے کارکنان سے پرائیوٹ خطاب کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ 12 جولائی کو کی جانے والی الطاف حسین کی تقریر کوئی براہ راست تقریر نہیں تھی جسے اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پاکستان کے واحد رہنماہیں جن کے خلاف تقریر کرنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی ایسی اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہیں اس لیے ان کے خلاف بھی مقدمات درج ہونے چاہیئے ۔