نئی دلی(نیوزڈیسک) نوازشریف سے ناراضگی،علی گیلانی کے غیرمتوقع اعلان سے پاکستان پریشان-حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے 21 جولائی کو منعقدہ عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہیں کیا گیا اس لیے پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت نہ کرکے احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں کیوں کہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔