ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

خیبر ایجنسی میں کارروائی مکمل کرلی، ضرب عضب جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، میجر جنرل عاصم باجوہ

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں شوال کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ابتدائی کارروائی کا پہلا مرحلہ بھی مکمل کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب ایک منصوبے کے تحت کامیابی سے جاری ہے اور فوج اسے جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔اس آپریشن کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا ، اس کی ایک وجہ ہے۔ اس میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ ہمارے اہداف ساتھ ساتھ حاصل ہو رہے ہیں۔ ہم اسے جتنا جلدی ممکن ہو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔شوال میں ابتدائی مرحلے میں شدت پسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شوال دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا تھا۔ انہیں کافی نقصان پہنچایا ہے اور تھوڑا نقصان ہمیں بھی اٹھانا پڑا۔ آگے مزید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جب شمالی وزیرستان کو صاف کیا تو شدت پسند یہاں جمع ہو گئے تھے۔ کچھ اور طریقوں سے کام جاری ہے۔ شوال اور دتہ خیل کا تمام علاقہ صاف کرنا ہے۔شمالی وزیرستان آپریشن کے آغاز پر افغانستان فرار ہو جانے والے شدت پسندوں کے بارے میں جنرل عاصم نے کہا کہ انہیں باوجود اطلاع کے افغانستان میں نہیں روکا گیا ، جیسا ہونا چاہئے تھا ویسا انہوں نے نہیں کیا۔ پورا کام نہیں کیا ہے۔بے گھر قبائلیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایک جامع منصوبے کے تحت انہیں واپس بھیجنے کے عمل میں جلد تیزی آئے گی۔فوجیوں کے بنوں میں آئی ڈی پیز کے ساتھ تصادم میں ہلاکتوں کے واقعے کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے میں کمیٹی بنی ، تحقیقات بھی ہوئیں اور اب اس معاملے کو حتمی صورت کی جانب لے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…