اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید ہوگیا ، پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ، فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، واضح رہے کہ رواں ہفتے ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔