پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، خواجہ آصف

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے جب کہ اب انہیں اپنا انجام نظر آرہا ہے۔ وفاقی وزیردفاع کاایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں کہناتھاکہ کہ ہماری افواج پاکستان دشمنوں کے ساتھ بر سرپیکار ہیں ایسے میں برطانوی شہری الطاف حسین کو فوج کے خلاف گندی زبان نہیں بولنا چاہیے جب کہ کسی شخص کو کوئی حق نہیں کہ وہ فوج کے خلاف ایسی بات کرے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، بھتہ مافیا، قبرستان اور اسکول بیچنا دہشت گردی ہے جب کہ ہم پچھلے ایک سال سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں اب الطاف حسین کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان پاکستانیوں کی توہین ہے ان کی تقریر کا فوج اور آپریشن ضرب عضب پر کوئی اثرنہیں پڑے گا اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بر طانوی شہری کی حیثیت سے جو مرضی کہیں لیکن پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلایا جاسکتا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…