ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

datetime 12  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں طلب کرلیا ہے جس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، سیکریٹری داخلہ سندھ مختار سومرو،کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلا ل اکبر، آئی جی سندھ غلام حید ر جمالی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی آپریشن اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت، آپریشنل پالیسی، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنانے سمیت دیگر اہم امور پرغورکیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں دہشت گردوں ،ان کے معاونین اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کومزید موثر بنانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…