اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے گزشتہ رات سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ہفتہ کی رات کو سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ عزیز و اقارب و دوست احباب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کے 19 افراد پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں اور اب وزیراعظم بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں