ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مودی نوازشریف ملاقات،عورتوں کی طرح ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے رہے

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوفا(نیوزڈیسک) پاکستان، بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں دلچسپ جملوں اور مسکراہٹوںکا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے لباس کی تعریف کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے روس کے شہر اوفا میں کانگریس ہال میں پہنچے جہاں نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا، وزیراعظم نواز شریف نے مصافحہ کرتے ہوئے نریندر مودی سے کہا کہ آپ نے لباس اچھا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب سے کہا کہ میں آپ کے ہر لباس سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں جس پر دونوں رہنما مسکراتے رہے۔ 53منٹ کی ملاقات میں دونوں وزراءاعظم انتہائی پراعتماد دکھائی دیئے اور مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی کرتے رہے‘ ملاقات کے آغاز میں دونوں ہم منصبوں نے تیس سیکنڈ تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا جس کے بعد وفد کے ارکان سے بھی ہاتھ ملائے۔ پاکستان بھارت وزراءاعظم کی ملاقات شیڈولڈ تھی دونوں وزراءاعظم کی اس سے قبل باضابطہ ملاقات گزشتہ سال مئی میں ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال کٹھمنڈو میں بھی دونوں ہم منصبوں کی غیر رسمی ملاقات ہوچکی ہے۔ ملاقات کی تجویز بھارت کی جانب سے دی گئی تھی پاکستان نے اس خواہش کا مثبت جواب دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…