نواز مودی ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ گول کر دیا گیا

11  جولائی  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ گول کر گئے ، مشترکہ اعلامیہ میں68 سال پرانے مسئلے کا ذکر تک نہیں ، دونوں وزرائے اعظم میں سرحد عبور کرنے والوں کی پندرہ دن میں رہائی ، دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون ، ممبئی کیس آگے بڑھانے اور سرحدی فوجی حکام کی میٹنگز پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماں نے دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہوئے اس کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ۔ دہشتگردی سے متعلق معاملات پر بات چیت کیلئے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر دہلی میں ملاقات بھی کریں گے ، ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی کیلئے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی جی پاکستان رینجرز کے جلد اجلاسوں اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے باہم روابط پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو پندرہ روز میں کشتیوں سمیت رہا کرنے پر رضا مند ہوگئے ۔ مذہبی سیاحت آسان بنانے کیلئے طریقہ کار بھی وضح کیا جائے گا ، دونوں ممالک نے ممبئی حملہ کیس وائس سیمپلز کی صورت میں معلومات کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا ، امن اور ترقی کے فروغ کو مشترکہ ذمہ داری بھی قرار دیا گیا ہے ۔ اعلامیے میں پاکستان اور بھارت نے تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس میں مسئلہ کشمیر کا کوئی ذکر نہیں ۔ اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے نریندر مودی کو اگلے برس پاکستان میں ہونیوالی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…