راولپنڈی میں موسلادھار بارش ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

11  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ چار گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ۔ گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں صبح پانچ سے بجے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، مسلسل تیز بارش کے باعث راولپنڈی میں نالہ لئی کے قریب واقع ڈھوک حسو ، فوجی کالونی اور ڈھوک مٹکیال سمیت دیگر بعض علاقے زیر آب آ گئے ، بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالتے رہے ۔ فلڈ کنٹرول روم کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں گولڑہ میں 77 ، بوکڑہ 71 جبکہ سید پور میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں 59 ، میڈیکل کالج کے مقام پر 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 13.75 جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 15.45 فٹ ہے ۔ بارش کی شدت کم ہونے سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں بھی کمی آ رہی ہے تاہم نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج اور اتوار کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، کشمیر ، خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان کے علاقوں سبی ، ژوب ، قلاب ، نصیرآباد ڈویژن ، بالائی سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو ، روہڑی اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین ، شہید بینظیر آباد 44 ، لاڑکانہ ، سکھر ، دادو ، نوکنڈی 43 ، تربت اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…