اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے تمام وفاقی اداروں کو اپنی پالیسیاں اور قوانین کا اردو ترجمہ شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ بلوچستان نے پنجابی رائج کر دی تاہم پنجاب نہ کر سکا تمام وفاقی ادارے اپنی پالیسیاں اور قوانین کا اردو ترجمہ شائع کریں، تمام وفاقی ادارے اپنی دستاویزات اور فارم انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی منتقل کریں۔سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے اردو کے دفاتر میں استعمال کا انتظامی حکم 6 جولائی کو جاری کر دیا تھا جس کے مطابق وفاقی حکومت کے تمام ادارے اپنی ویب سائٹس تین ماہ میں اردو میں منتقل کردیں گے ¾ صدر مملکت، وزیراعظم اور تمام وفاقی وزراءملک کے اندر اور باہر اپنی تقاریر اردو میں کریں گے۔ عدالت نے وزیراعظم کے حکم نامہ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔