پاکستان اوربھارت کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی ،پرویزرشید کی تصدیق

10  جولائی  2015

اوفا(نیوزڈیسک) پاکستان اوربھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل رکن بنے گئے ۔بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق پاکستان اوربھارت کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی ہے ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور چین کے صدر شی چن پنگ کے درمیان روس کے شہر اوفا میں ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوستی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوا شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستانس کا بہترین دوست ہے اور ہمیں دونوں ممالک کی دوستی پر فخر ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، چینی صدر اور ان کی اہلیہ کے دورہ پاکستان نے عوام کے دل و دماغ جیت لئے، اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں چینی صدر شی چن پنگ کی دلچسپی کی قدر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں اور شنگھائی تعاون تنظیم میں مثبت اور موثر کردار کیلئے تیار ہیں۔ چین کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات چین کا اولین ایجنڈا ہے اور صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔ادھروفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت مل گئی ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…