اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات ہوئی ، نواز شریف کہتے ہیں ، پاک افغان تعاون سے ہی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے گرم جوشی سے ایک دوسرے کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا تیزی سے آگے بڑھنا باعث اطمینان ہے۔ چینلنجز کا بردباری سے سامنا کرنے کی ضرورت ہے ، نواز شریف نے کہا کہ پاک افغان تعاون سے ہی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہوگی۔