اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، دونوں رہنماو¿ں نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کی ، نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ دونوں وزرائے اعظم نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کا اعادہ کیا اور جنوبی ایشیا سے دہشتگردی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق ملاقات میں دہشتگردی سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔ بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف سے کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ جامع مذاکرات ہیں۔دہشتگردی پر بات چیت کیلئے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیر دلی میں ملاقات کرینگے۔ ڈی جی بارڈر سیکورٹی فورسز، ڈی جی پاکستان رینجرز اور ڈی جی ایم اوز کی میٹنگ پر اتفاق کیا گیا۔
مزیدپڑھیے :خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے
دونوں ممالک ایک دوسرے کے ماہی گیر 15 روز میں کشتیوں سمیت رہا کریں گے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر تنازع کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، مشترکہ اعلامیہ جاری

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں