جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

القاعدہ کو شکست دینے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہوگا، امریکی جنرل

datetime 10  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہوگا۔ یہ پاکستان کے استحکام اور افغانستان میں امن کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ کانگریس کو بریفنگ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور اّپریشن ضرب عضب کی تعریف بھی کی۔ امریکی میرین کور کمانڈنٹ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کانگریس کو بریفنگ میں بتایا کہ شدت پسندی کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ دونوں ملک القاعدہ کو شکست دینے کے لیے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحت کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اّپریشن میں پاکستان نے امریکا کو مدد فراہم کی ہے۔ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور اّپریشن ضرب عضب کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور دیگرعلاقوں میں کارروائیوں سے شدت پسند گروپوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مزیدپڑھیے :امریکی مسلمان عیسائی کلیسا کے پاسبان بن گئے

انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی شکست دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہوگا۔ یہ پاکستان کے استحکام اور افغانستان میں امن کے حصول کے لیے بھی ضروری ہے۔ پاکستان کے ساتھ پائیدار پارٹنرشپ کے لیے یہ امریکا کے مفاد میں ہے۔ امریکا کو پاکستانی فوج کے ساتھ کام جاری رکھنا ہوگا اور گراونڈ لائنز آف کمیونیکیشنز کے حوالے سے بھی پاکستان کا تعاون قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا ہے قومی سلامتی کے لیے روس کو نمبر ایک اور چین کو نمبر دو خطرہ سمجھتے ہیں۔ جنرل ڈنفورڈ نے ایک سوال کے جواب میں کہا وہ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے روس کو نمبر ایک اور چین کو نمبر دو خطرہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انکے بغیر وہ روسی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع نہیں کر پائیں گے۔ صدر براک اوباما نے مئی میں میرین جنرل ڈنفورڈ کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے لئے نامزد کیا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…